روسی نائب وزیرِ خارجہ میکائل بوگدانوو نے کہا کہ شامی حکومت مسلسل ’کنٹرول اور علاقہ‘ کھو رہی ہے جاری بحران میں صدر بشار الاسد کی حکومت کو شکست ہو نے کا امکان ہے۔

روسی خبر رساں ادارے انٹر فیکس کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کی سب سے زیادہ حمایت کرنے والے ملک کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم اس امکان کو رد نہیں کر سکتے کہ شام میں حزبِ اختلاف کامیابی حاصل کر لے گی، اسی لئے روس شام میں موجود اپنے ہزاروں شہریوں کو ممکنہ طور پر ملک سے نکالنے کے لیے منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے۔
انہوں بشار الاسد حکومت کے خاتمے پر شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر’شدت پسندوں‘ کے قبضے کے امکان کے بارے میں تشویش
کا بھی اظہار کیا۔
