Tuesday, March 5, 2013

القاعدہ نے ان افراد کی فہرست جاری کردی جن کی ہلاکت اسکا اولین مشن ہے

القاعدہ نے ان مطلوب ترین افراد کی فہرست جاری کر دی جن افراد کو ہلاک کرنا القاعدہ کا اولین مشن ہے۔ اس فہرست میں دنیا بھر کے وہ تمام افراد شامل ہیں جو پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

 امریکی جریدے’’دی اٹلانٹک ‘‘ کے مطابق  القاعدہ کے انگریزی زبان کے میگزین انسپائر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان افراد کو القاعدہ نے سب سے زیادہ قابل نفرت قرار دیا ہے۔ 

اس فہرست میں نو افراد کے نام شامل ہیں جنہیں القاعدہ کے سب سے بڑا دشمن قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں نصف سے زیادہ وہ افراد ہیں جنہوں نے ڈنمارک کے اخبار میں رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے (نعوز باﷲ) گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے۔ 

فہرست میں اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانات جاری کرنے والے ہالینڈ کے 2 سیاستدانوں کے علاوہ اسلام مخالف فلم بنانے  والوں کے علاوہ سلمان رشدی بھی شامل ہے۔ القاعدہ کی طرف سے جاری فہرست میں ڈچ پارٹی فار فریڈم کے گریٹ ولڈرز، صومالی نڑاد ڈچ سیاستدان آیان ہرسی علی، مصرکے امریکی قبطی عیسائی مورس صادق، ڈنمارک اخبار کے ایڈیٹر انچیف کارسٹن جیوسٹ اور کلچرل ایڈیٹر فلیمنگ روز، خاکہ نویس کرٹ ویسٹر گارڈ اورمولی نورس، فرانسیسی میگزین کے ایڈیٹر اسٹیفن چاربونیر،  قرآن مجید کو نذر آتش کرنیوالے فلوریڈا کے پادری ٹیری جونز اور سلمان رشدی شامل ہیں۔