Tuesday, February 12, 2013

مالی مین مسلمانوں کا قتل عام جاری، ایک بڑی اجتماعی قبر کا انکشاف

افریقی ملک مالی کے شمال میں مسلمانوں کی ایک بڑی اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے جس میں درجنوں نعشوں کو دفنایا گیا ہے جن میں سے صرف تین کی  شناخت ہو سکی ہے۔ ٗ

 افریقی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قبر سے دریافت ہونے والی کئی درجن نعشوں میں سے صرف تین قابل شناخت ہیں۔ اس اجتماعی قبر سے بامد ہونے والی قابل شناخت نعشیں مالی کے مسلمان عرب دکانداروں کی ہیں جنہیں مالی کی فوج نے گرفتار کیا تھا۔
 
مقامی میڈیا کے مطابق  ٹمبکٹو شہر میں عرب اور تواریگ نسل کے مسلمانوں پر مالی کی فوج اور سیاہ فام عسائیوں کی جانب سے بار بار منظم انداز میں حملے کیے جارہے ہیں۔ جن میں مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔ لیکن جارح یورپی اور افریقی افواج مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کی قسم کی دلچسبی نہیں لے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 28 جنوری کو جارح افواج کے اس شہر پر قبضے کے بعد مالی کے سیاہ فام عیسائی باشندوں نے عربوں کی ملکیتی دکانوں اور گھروں کو لوٹ لیا تھا۔ 

انسانی حقوق کے بین لاقوامی گروپوں نے الزام عاید کیا ہے کہ مالی کی فوج ملک کے شمالی حصے میں اسلامی شرعیت کے نفاذ کے حامی ہونے الزام میں پکڑے جانے والے عرب اور تواریگ مسلمانوں کو سرسری سماعت کے بعد پھانسی دے رہی ہے۔