Tuesday, March 5, 2013

مالی کے شمالی علاقے میں فرانسیسی فوجی سمیت متعدد حملہ آور مارے گئے ہیں

 مالی کے شمالی علاقے میں قائم ہونے والی  اسلامی ریاست پر حملہ آور غیر ملکی فوجیوں کے خلاف جاری عسکری کاروائی کے دوران ایک فرانسیسی فوجی سمیت متعدد حملہ آور مارے گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی  اطلاعات کے مطابق گاؤ شہر کے قریب فرانسیسی فوجیوں اور مسلمان حریت پسندوں  کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے اور گزشتہ تین روز میں فرانسیسی فوجیوں سمیت بہت سے حملہ آور مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔

اے ایف پی نے دعوایٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں یہ شدت القاعدہ کے دو اہم لیڈروں مختار البل مختار اور عبدالحمید ابوزید کے حملہ آوروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مارے جانے کے بعد آئی ہے۔ 

دوسری جانب  امریکہ کیلئے مانیٹرنگ سروس فراہم کرنے والے ادارہ نے القاعدہ کمانڈر مختار بل بختار کے مارے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ابھی زندہ ہیں اور لڑائی کی قیادت کررہے ہیں۔ یہ دعویٰ چاڈین افواج کی طرف سے القاعدہ رہنماء مختار کو ہلاک کئے جانے کی خبروں کے بعد کیا گیا ہے۔

مختار بل بختار کو جنوری میں الجیریا کے گیس پلانٹ میں حراست میں لینے کے واقعہ کا ماسٹر مائنڈ  سمجھا جاتا ہے۔