
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ 5 ارب ڈالرز میں سے ایک ارب ڈالر عطیہ ہوگا۔ 2 ارب ڈالرز کے مساوی تیل اور گیس دی جائے گی جبکہ 2 ارب ڈالرز مصر کے مرکزی بینک میں بلاسود جمع کرائے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کی اعلان کردہ امداد میں سے ایک ارب ڈالر بطور عطیہ دیئے جائیں گے اور 2 ارب ڈالر مصری مرکزی بینک میں بلاسود جمع کرائے جائیں گے۔
مبصریں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امداد کے اعلان کو امریکی کی جانب سے رہنمائی کے علاوہ اخوان المسلیمون کے سیاسی نظریے کو ان ممالک میں روکنے کی کوشش کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔