Friday, December 28, 2012

پشاور میں سکیورٹی فورسسز کی چوکیوں پر حملے میں 2 اہلکار مارے گئے 22 اغواہ ہوگئے

 پشاور کے نزدیک پیرا ملٹری فورسز کی چیک پوسٹوں پر جگجوؤں کےحملے میں 2 اہلکار مارے گئے جبکہ 23 کو اغواہ کر لیا ہے۔
پاکستانی زرائع ابلاغ کے مطابق ایف آر پشاور کے علاقے متنی کوہی حسن خیل اور جونا خوڑ میں واقع  پیرا ملٹری چوکیوں پر ہونے والے جنگجوؤٰں کے حملے میں دو اہلکار مارے گئے اور ایک زخمی ہو گیا، جبکہ کم ازکم 22 اہلکاروں کو جنگجو اغواہ کر کے لے گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے ایک عہدے دار نوید اکبر نے فرانسیسی خبرساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید، ایک زخمی جبکہ 22 اغواہ ہو گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جنگجحوؤں اور سکیورٹی فورسسز کے درمیان ایک گھنٹے تکفائیرنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے۔

ان کا بتانا تھا کہ حملے کی اطلاع ملنے پر اغوا شدہ اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسسز نے علاقے کی سڑکوں اور راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں بند کر دیا ہے۔اور گاڑیوں اور گھروں کی تلاشی لی گئی لیکن آخری اطلاعات تک کوئی کامیابی نہیں ملی تھی۔

جرمن نشریاتی ادارے نے اے ایف پی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے سکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیاروں  اور ان کے زیر استعمال فوجی گاڑیوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ 

اے ایف پی کے مطابق درہ آدم خیل کے مقامی طالبان نے اس واقع کی زمہ داری قبول کر لی ہے ۔ جبکہ طالبان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفوں کر کے اغواہ ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 33 بتائی ہے۔