امریکی عدالت نے
ریاست فلوریڈا میں گرفتار 2 پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کی درخواست
ضمانت مسترد کردی ہے۔
ان دونوں بھائیوں کو گزشتہ مہینے نیویارک میں بم حملہ
کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 29 نومبر 2012 کو گرفتار کیا
گیا تھا ۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی
کے مطابق امریکہ کی فیڈرل کورٹ کے ایک جج نے 2 پاکساتنی نژاد بھائیوں رئیس عالم قاضی اورشہریارعالم کی
ضمانت کی درخوا ست مسترد کردی۔
ان دونوں بھائیوں پر الزام ہے کہ وہ پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے باعث مرنے والے افراد کے بدلے میں نیویارک میں بم حملہ کرنا چاہتے تھے۔
امریکہ کے فیڈرل
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان مطلوبہ رقم جمع نہ ہونے کی وجہ سے
اپنے منصوبے میں ناکام ہوئے ہیں۔
ان بھائیوں پر دہشتگردوں کی مدد کرنے اور انسانی
جانوں کو نشانہ بنانے کے لئے ہتھیار استعمال کرنے کی سازش کا بھی الزام
عائد کیا گیا ہے۔