Wednesday, December 12, 2012

بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہروں مبں 200 سے زیادہ افراد زخمی

بنگلہ دیش میں پولیس اور مظاہرین  کے درمیان جھڑپوں میں  کم ازکم دو افراد مارے گئے جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
 
مارے جانے والے افراد کا تعلق دالحکومت  ڈھاکہ اور نرائین گنج سے ہے جو ڈھاکہ سے تقربیاً ایک سو کلومیٹر شمال مغرب میں واقعہ ہے۔

حزب اختلاف کی اٹھارہ جماعتوں پر مشتمل اتحاد کے کارکنان ملک کے اس آئین کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کے تحت  ایک آزاد کمشن کی زیر نگرانی  2014 میں قومی انتخابات کرانے کا کہا گیا ہے۔

 سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے دارالحکومت ڈھاکہ  سمیت کئی دوسرے شہروں میں ربٹر کی گولیاں چلائیں، لاٹھی چارج کیا  اور آنسو گیس کے شل فائر کیے ہیں۔