جرمن حکومت نے دارالحکومت برلن میں واقع شام کے سفارتخانے میں تعنات 4 سفارتی اہلکاروں
کو ملک چھوڑ نے کا حکم دیا ہے۔
ان سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے حکم کی وجوحات نہیں بتائی گئی ہیں۔ جومن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو (DW) کے مطابق وزارت خارجہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے
کہ جرمنی اب بشار الاسد حکومت کے ساتھ اپنے روابط کو محدود کر رہا ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ
گیڈو ویسٹر ویلے(Guido Westerwelle) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ جرمن حکومت اس وقت شام کی
اپوزیشن کے نئے اتحاد کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ اتحاد اب وقت گزرنے کے
ساتھ ساتھ استحکام حاصل کر رہا ہے۔
جرمن وزارت خارجہ نے برلن میں متعین شام کے قائم مقام سفیر کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور
عملے کو جمعرات تک اپنے عہدے چھوڑنے اور ملک سے چلے جانے کا حکم دیا گیا
ہے۔
یاد رہے کہ جرمنی نے اس سال مئی میں برلن میں متعین شامم کے سفیر کو بے دخل کردیا تھا۔
یاد رہے کہ جرمنی نے اس سال مئی میں برلن میں متعین شامم کے سفیر کو بے دخل کردیا تھا۔