شام کے دارالحکومت دمشق میں وزارت داخلہ کی عمارت باہر ہونے والے 3 دھماکوں میں 7 افراد مارے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دمشق کے جنوب مغربی علاقے کفر سوسہ میں واقع وزارت
داخلہ کی عامرت کے مرکزی دروازے کے باہر ہونے والے کار بم دھماکےمیں ابتدائی طور پر7
افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

شام کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ دھماکے میں عمارت کا مرکزی راستہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
عمارت کے قریب رہنے والی ایک خاتون نے برطانوی خبر رساں
ادارے رائٹر کو بتایا کہ انہوں نے ایک بہت بڑے دھماکے کے بعد علاقے میں
سائرن بجنے اور فائرنگ کی آوازیں سنیں ہیں۔
شام کے سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق گزشتہ روز
جرمانا کے علاقے میں موجود وزارت انصاف کے قریب ہونے والے 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے
میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
دمشق کے مضافات میں باغیوں اور حکومتی افواج کے
درمیان حالیہ دنوں میں لڑائی شدید ہو گئی ہے جب کہ باغیوں نے شہر پر قبضے
کے لئے جنگ میں تیزی پیدا کر دی ہے۔