Monday, December 31, 2012

9 طالبان کو قتل کرکے لاشیں میرانشاہ کے پہاڑی نالے میں پھینک دی گئیں

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ بازار سے 15 کلومیٹر مشرق میں واقع  ایک پہاڑی نالے سے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کی مقامی انتظامیہ کے ایک اہکار نے خبر ایجنسی کے نمائیندے کو بتایا ہے کہ ان 9 افراد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کی لاشوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ انہیں آج ہی پیر کے روز قتل کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں یہ نہیں معلوم کہ ان کو کب اور کس نے اغوا کیا گیا تھا۔ اور قتل کرنے والے کون ہیں۔

ایے ایف پی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقتول افراد کا تعلق کلعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ انہوں نے ان افراد کوقتل کرنے کا الزام  پاکستانی فوج پر لگاتے ہوئے ان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔