Wednesday, December 12, 2012

امریکا کی واحد سپر پاور کی حیثیت جلد مٹ جائےگی۔ امریکی انٹیلی جینس رپورٹ

ایک امریکی انٹیلی جینس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا دنیا کی واحد سپر پاور نہیں رہے گا جبکہ چین معاشی اعتبار سے امریکا سے آگے نکل جائے گا۔
 
 فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی  کے مطابق امریکا کی نیشنل انٹیلیجنس کونسل کی طرف سے جاری کی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین 2020ء میں امریکا سے آگے نکل کر دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ 

37 صفحات پر مبنی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر ممالک کی تیز رفتار ترقی سے لگتا ہے کہ واحد سپر پاور کا سٹیٹس اب اپنے اختتام پر پہنچنے کو ہے۔ مستقبل کی بین الاقوامی سیاست میں امریکی کردار روبہ زوال ہوتا نظر آرہا ہے۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ عمومی طاقت کا مرکز ایشیا میں منتقل ہوجائے گا اور مجموعی قومی پیداوار، آبادی، فوجی قوت، مصارف اور ٹیکنکل شعبوں میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایشیا کا حجم امریکہ اور یورپ کے مجموعی حجم سے بڑھ جائے گا۔

نیشنل انٹیلی جنس کونسل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک دنیا بھر میں متوسط طبقے کا حجم وسیع ہو جائے گا  اور یہ پہلا موقع ہو گا کہ دنیا کی کل آبادی میں متمول اور متوسط طبقے کے مقابلے میں غربیوں کی تعداد کم ہوگی۔

رپورٹ میں یہ اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ افغانستان، برونڈی، صومایہ، یمن اور پاکستان ناکام ریاستیں بن سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی معیشیت عراق اور افغانستان جیسے مسلمان مملک پر غاصبانہ قبضے اور اس کے بعد ہونے والی مزاحمت کے نتیجے میں سخت دباو کا شکار ہو چکی ہے۔