افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی اہلکار بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں
مصروف ہیں.
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی مطابق افغان صدر کرزئی نے ٹیلی وژن پر ہفتے کے
روز قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ افغان حکومت
ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ
کوششیں کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی اہلکاروں کی بدعنوانیوں کی وجہ سے کرپشن کے خلاف حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں ہونے والی بدعنوانی اس کرپشن کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے، جس میں غیرملکی حکومتوں کے اہلکار ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والی امداد یہ اپلکار غیر شفاف منصوبوں میں لگاتے ہیں جس کی بڑی مقدار کرپشن کی نظر ہو کے واپس ملک سے باہر منتقل ہو جاتی ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں حامد کرزئی کی حکومت انہی غیر ملکی افواج کی امداد کے بل بوتے پر قائم ہے۔ ان ممالک کی جانب سے حامد کرزئی حکومت پر بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔