شام کی ملٹری پولیس کے سربراہ لفٹینٹ جنرل عبد العزيز جاسم الشلال صدر بشار الاسد کی حکومت سے منحرف ہو کر باغیوں سے مل گئے ہیں۔

بی بی سی نے اپنے ایک مقامی نمائیدے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل عبدالعزیز منحرف ہونے سے پہلے بھی پوشیدہ طور پر باغیوں کے ساتھ تعاون کرتے تھے۔ حکومت کی طرف سے بہت زیادہ جاسوسی کی وجہ سے انکے منحرف ہونے میں بڑی مشکلات حائل تھیں تھیں۔
جنرل عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے اندر بہت سے اور سینئر اہل کار بھی ہیں جو حکومت سے منحرف ہونا چاہتے ہیں لیکن ان کے لیے حالات موزوں نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ ‘لفٹینٹ جنرل عبدالعزیز صدر بشار الاسد کی حکومت کے سب سے ایک اعلیٰ عہدیدار ہیں جو شام میں حکومت مخالف بغاوت میں شامل ہو گئے۔