Monday, December 31, 2012

مسلمانوں پر جنگیں مسلط کرنے والے یورپی ممالک میں اقتصادی بحران کے باعث خودکشی کی شرح بڑ رہی ہے

افغانستان اور عراق کی جنگوں میں ہونے والے پے پناہ جنگی اخراجات کے باعث شروع ہونے والے یورپ کے اقتصادی بحران کے سبب یورپی ممالک کے شہریوں میں خودکشی کے واقعات اور نفسیاتی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

یورپ کے مقبول ٹی وی چینل، یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں اقتصادی بحران کے باعث ہونے والی خودکشی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

خود کشی کی شرع میں سب سے زیادہ اضافہ عراقی جنگ میں امریکہ کے سب سے بڑے اتحادی ممالک اٹلی اور سپین میں دیکھا گیا ہے۔

اٹلی کے ایک سماجی اور اقتصادی تحقیقی ادارے  نےاعلان کیا ہے کہ اٹلی میں گزشتہ دوسال کے دوران خودکشی کے واقعات میں تیس فی صد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سپین سے موصولہ اعداد و شمار بھی اسی سے ملتے جلتے ہیں۔

عراق اور افغانستان کی جنگوں میں امریکہ کے اتحاد ی برطانیہ میں ہونے والی تحقیقات کے مطابق برطانیہ میں اقتصادی بحران کی وجہ سے 2008 سے 2010  کے دوران ایک ہزار افراد خودکشی کرچکے ہیں۔

یورپی ملک یونان میں بھی خودکشی کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یونان میں انجام دی گئیں تحقیقات کے مطابق یونان میں خودکشی کرنے والے بے روزگاروں کی تعداد میں کم سے کم تیس فی صد اضافہ ہوا ہے ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یورپ میں اقتصادی بحران کے جلد خاتمے کے کوئی آثار نطر نہیں آرہے ہیں۔  اس لئے مستقبل میں اس شرع میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے