Monday, December 10, 2012

ملالہ کے والد ضیا الدین اقوامِ متحدہ کے تعلیمی سفیر مقرر

ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی کو اقوام متحدہ میں عالمی تعلیم کا خصوصی مشیر مقرر کردیا گیا، ان کی تقرری کا اعلان اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گورڈن براوٴن نے کیا ہے۔

 اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق برطانوی وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گورڈن براوٴن نے ہر سال ملالہ کی سالگرہ کے دن ملالہ ڈے آف ایکشن منانے کا اعلان کیا۔ 

گورڈن براوٴن کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی بھی صحت یاب ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے تعلیم کے لئے کام کرنا شروع  کر دے گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ضیاء الدین یوسفزئی کو برمنگھم کے پاکستانی سفارتخانے میں ایدمنسٹریٹر لگایا گیا تھا جہاں انہیں پر کشش تنخواہ کے علاوہ  گھر و گاڑی بھی فراہم کی گئی تھی۔

  ملالہ کے والد کو  پاکستانی سفارتخانے میں یہ ملازمت  برطانیہ کی سفارش پر دی گئی تھی۔ ملالہ یوسفزئی کے اہل خانہ کے وزٹ ویزے کی معیاد 2013ءمیں ختم ہوگی لیکن لیکن برطانوی حکام نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اس معیاد کے اختتام سے پہلے ہی ان کے ویزے کو ورک پرمٹ میں تبدل کر دیا جائے گا ۔