
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی تازہ رپوٹ میں بتایا ہے کہ "النصرہ محاذ" القاعدہ کی سوچ اور نظریات سے ہم آہنگی رکھتا ہے اور القاعدہ کی عراقی شاخ سے فکری اور عملی رہنمائی لیتا ہے۔ یہ گروپ عراق میں امریکی
فوج پر حملوں اور اامریکی مفادات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچانے کا زمہ دار ہے۔
اخبار کے مطابق امریکہ اسد حکومت کے خلاف شام کے باغیوں کی مدد کرنا چاھتا ہے لیکن "النصرہ محاذ" سے امریکی مفادات کو مختلف نویت کے خطرات
لاحق ہیں۔ امریکہ کی خوائش ہے کہ اس گروپ کو بلیک لسٹ کردیا جائے تاکہ
مغربی زرائع سے ملنے والی امداد تک اس گروپ رسائی کو ناممکن بنایا جاسکے۔ امریکی ایما پر ہی گزشتہ دنوں ترکی میں ہونے والی باغیوں کی اہم
میٹینگ میں اس گروپ کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
اخبار نے لکھا ہے کہ "النصرہ محاذ" کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کی وجہ سے امریکہ اور مغربی ممالک اس کے خلاف کسی نتیجہ خیز اقدام سے گریز کر رہے ہیں۔ شام میں باغیوں کے اکثر گروپ "النصرہ محاذ" کے مداح ہیں۔ "فری سیرین آرمی" کے ایک سرکردہ رہنما
معصب ابو قتادہ نے "النصرہ محاذ" کی حمایت میں کہا ہے کہ انہوں نے
شام کے لوگوں کی حفاظت کی ہے جبکہ امریکہ نے پہلے اسد حکومت کے جرائم پر آنکھیں بند کیے
رکھیں ہیں اور اب کہتے ھیں کہ النصرہ محاذ دھشت گرد ھے۔
ایک
اور باغی گروہ "احرار" نے اپنے
فیس بک پیج پر امریکہ کے اس ممکنہ فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے
" کہ امریکہ "النصرہ محاذ" کے بجائے بشار الاسد کی خون آشام ملیشیا کو بلیک لسٹ کیوں نہیں کرتا"۔ ایک اور مزاحمتی گروپ "صحابہ آرمی" نے"النصرہ محاذ" کو امریکہ کی جانب سے ممکنا طور پر دھشت گرد قرار دیئے جانے کے پر پیشگی مبارکباد دی ہے۔
" کہ امریکہ "النصرہ محاذ" کے بجائے بشار الاسد کی خون آشام ملیشیا کو بلیک لسٹ کیوں نہیں کرتا"۔ ایک اور مزاحمتی گروپ "صحابہ آرمی" نے"النصرہ محاذ" کو امریکہ کی جانب سے ممکنا طور پر دھشت گرد قرار دیئے جانے کے پر پیشگی مبارکباد دی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق شامی باغیوں کے وہ گروپس جو کہ اسد حکومت کے مخالف ہیں لیکن القاعدہ سے بھی اتفاق نہیں رکھتے ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ "النصرہ محاذ" کو بلیک لسٹ کرنے کے ممکنا امریکی فیصلے کا نقصان بہت زیادہ ہوگا۔
شامی رائے عامہ میں جہاں ایک جانب القاعدہ کے حمایت یافتہ گروپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں امریکہ مغربی ممالک اور انکے مقامی اتحادیوں کے خلاف نفرت پروان چڑھ رہی ہے۔ گزشتہ جمعے کے روز شامم کے اکثر شہروں میں امریکی مداخلت کے خلاف اور "النصرہ المحاذ" کی حمایت میں بڑے بڑے مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ ان مظاہروں میں "امریکی مداخلت نامنظور" اور "ہم سب النصرہ المحاذ ہیں" ے نعرے لگائے گئے ہیں۔