Monday, December 17, 2012

مشق کے نواح میں واقع فلسطینی مہاجرین کے یرموک کیمپ میں واقع مسجد پر میزائل حملہ

شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی دمشق کے نواح میں واقع فلسطینی مہاجر کیمپ پر بمباری  کے نتیجے میں 8 افراد مارے اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق صدربشارالاسد کی فوج کے ایک جنگی طیارے نے دالحکومت دمشق کے نواح میں واقع فلسطینی مہاجرین کے یرموک کیمپ  پر راکٹ داغا۔ جو کیمپ کے احاطے میں موجود مسجد کی عمات کو لگا۔ جس سے مسجد مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اس واقعے میں 8 افراد مارے گئے ہیں۔

آبزرویٹری کے مطابق شام کے جنگی طیاروں نے یرموک کیمپ میں واقع الباسل اسپتال پر بھی بمباری کی ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ۔شامی فوج نے کیمپ کے نواحی علاقوں الحجرالاسود اور اصالی پر بھی بمباری کی ہے۔

یاد رہے کہ دمشق کے نواہی علاقوں میں شامی فوجیوں اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔ فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں میں آج کل دمشق کے آس پاس کےعلاقوں میں باغیوں اور فوج کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے شہری بھی بڑی تعداد میں مقیم ہیں۔