Monday, December 10, 2012

ترک سرحد کے قریب شام کے اہم علاقوں پر باغیوں کا قبضہ

شام کے باغیوں نے شمال میں ترقی سے منسلک دو اہم صوبوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 باغی کمانڈر ابو عمر الحلبی نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغیوں نے شیخ سلیمان بیس پر قبضہ کر لیا ہے۔
 اس بیس پر قبضے کے بعد اب باغی فورسسز صوبہ ادلب اور حلب سے منسلک تمام علاقوں پر اپنا کنڑول مضبوط کر رہے ہیں۔

جرمن خبر رساں ادارے کی اطلاع کے مطابق  یہ قبضہ القاعدہ سے قریبی تعلق رکھنے والے سخت گیر اسلامی گروپ ’’النصرہ محاز‘‘ کے جنگجووں نے کیا ہے۔

 باغیوں کی اس تازہ پیش رفت کے بارے میں شامی حکومت کا ابھی کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 دریں اثناء شام کے  دارالحکومت دمشق کے مضافتی علاقوں خصوصاً بین القوامی ہوائی اڈے کے آس پاس  باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔