افریقی ملک مالی میں اسلامی شرعیت نافذ کرنے والے اسلام پسندوں کے خلاف کاروائی کی منظوری دینے والے مغرب نواز صدر خود پر ہونے والے ایک قاتلانہ بم حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

خودکش حملے میں کم سے کم 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ صومالی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تمام ہلاکتیں وزیر اعظم عبدی فرح شیردون کے دفتر کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں ہوئیں۔
جائے حادثہ کے قریب موجود صومالی عہدیدار عبدالقادر علی نے بتایا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے ہونے والے دھماکے میں مرنے والے 6 افراد کی لاشیں میں نے خود دیکھیں۔ لاشیں بری طرح مسخ ہو چکی تھیں اور ان کے ٹکڑے کمپاؤنڈ کی دیوار کے آس پاس پڑے تھے۔