Tuesday, January 1, 2013

پاکستان نے 8 افغان طالبان رہمناؤں کو رہا کر دیا ہے

 پاکستان نے ملک میں زیر حراست طالبان دور حکومت میں افغانستان کے اندر اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے 8 افغان طالبان رہمناؤں کو رہا کر دیا ہے۔
 
پاکستان کے دفترِ خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں 8 طالبان رہنماؤں کی رہائی کی تصدیق کی گئی ہے لیکن پاکستان دفتر خارجہ کے بیان میں 5 طالبان رہنماؤں کے نام بتائےگئے ہیں۔

رہا کیے جانے والے طالبان رہنماوں میں سابق گورنر ہلمند عبد الباری، سابق وزیر قانون ملا نور الدین ترابی، سابق وزیر اللہ داد طبیب، کابل کے سابق گورنر مُلا داؤد جان اور سابق گورنر میر احمد گل شامل ہیں۔

 پاکستان کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی امن کونسل کے مطالبے پر اب تک پاکستان 26 طالبان رہنماؤں کو رہا کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان کے اہم رہنماء مُلا عبد الغنی برادر ابھی تک پاکستان میں زیرِ حراست ہیں۔