Thursday, January 10, 2013

افغان فوجی نے فائرنگ کر کے افغانستان پے قابض نیٹو افواج کا ایک اہلکار قتل کر دیا

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان فوجی اہکار نے فائرنگ کرکے ایک برطانوی فوجی کو قتل کردیا ہے۔ کسی افغان فوجی اہلکار کی جانب سے غیرملکی فوجی کے قتل کا یہ 2013 کا پہلا واقعہ ہے۔ 
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق افغانستان میں موجود مغربی فوجی اتحاد نیٹو کے تحت انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس (ایساف) نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے  ہوئے  بتایا ہے کہ اس کو افغان نیشنل آرمی کے اہکار نے  قتل کیا ہے۔ 

ایساف کے ترجمان میجر مارٹن کریگٹن نے ایک بیان میں بتایا کہ واقعہ شورش زدہ صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج میں ایک فوجی اڈے پر پیش آیا جہاں حملہ آور نے پہلے افغان فوجیوں پر فائرنگ کی تھی اور ا س کے بعد اس نے انجنیئیرنگ رجمنٹ میں شامل ایک برطانوی فوجی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔برطانوی فوجیوں نے حملہ آور کو بھی موقع پر ہی گولی مار ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ تاہم فوری طور پر واقعہ کی وجوہ سامنے نہیں آئی ہیں۔ واضح رہےکہ ماضی اس طرح کے حملوں کے باعث ہی غیر ملکی قابض اہلکاروں کو افغانستان کے اند طالبان اور اسلام کے خالف گفتگو کر سے روک دیا گیا تھا۔