Monday, January 21, 2013

بلغاریہ میں مسلح مسیحی شخص کا مسلمانوں کی تقریب پر حملہ

یورپی ملک بلغاریہ میں ایک مسلح مسیحی شخص نے مسلمانوں کی سیاسی جماعت کے سربراہ احمد دگان پر ایک تقریب کے دوران حملہ کردیا۔

ایک برطانوی نشریاتی ادارے نے بلغاریہ کے وزیر داخلہ سیویتان سیویتنوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ  دارلحکومت صوفیہ میں احمد دگان کی پارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران ایک مسلح شخص نے ان پر پستول تان لی ،حملہ آور نے دو دفعہ فائر کرنے کی کوشش کی لیکن پستول کام نہ کر سکی اسی دوران محافظوں نے حملہ آور کو قابو کر لیا۔
احمد دگان جو مومنٹس فار رائٹس اینڈ فریڈم (ایم آر ایف) پارٹی کے سربراہ ہیں اس حملے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول کے علاوہ دو چاقو بھی برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر پیچیس سال ہے وہ مذہباً کرسچن ہے، وہ ماضی میں منشیات کی فروخت، ڈاکے ڈالنے اور افراتفری پھیلانے کے جرائم میں ملوث رہا تھا۔

یاد رہے کہ ایم آر ایف پارٹی بلغاریہ میں مسملمانوں کی نمائندگی کرتی ہے، ملک میں مسلمانوں کی آبادی 12 فیصد ہے جو تقریباً سات ملین بنتی ہے۔ احمد دگان جن کی عمر 58 برس ہے، تقریباً 25 سال سے ایم آر ایف پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔