فرانس کے وزیردفاع وائی ویس لی دریان نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور انہیں فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کا ایک پیغام پہنچایا۔

فرانسسی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق فانس کے وزیردفاع کے دورہ سعودی عرب کے ایجنڈے میں افریقی ملک مالی اسلامی شرعیت نافذ کرنے والے اسلام پسندوں کے خلاف ہونے والی فوجی مداخلت کا موضوع سرفہرست رہا ہے۔
انہوں نے صدر فرانسو اولاند کا ایک خط خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداﷲ کو پہنچایا جس میں مالی میں فرانس کی فوجی مداخلت کے محرکات اور اسباب وعلل بیان کیے گئے ہیں اور سعودی عرب سے اس اس فوجی کاروئی میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

عرب زرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیردفاع نے سعودی حکام سے شام ،عراق اور یمن میں جاری بحرانوں کے حوالے سے بھی تبادلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس مالی میں اسلامی شرعیت نافذ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے اخراجات برداشت کرنے کی خلیجی ریاستوں سے اپیلیں کررہا ہے۔