پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ خطے میں جاری امریکی جنگ کی کسی قسم کی شرط کےعاید کیے اور ضمانت طلب کیے بغیر مکمل حمایت کرنا ہو گی اسے کسی قسم کے تحفضات رکھنے کا حق نہیں ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق رچرڈ اولن نے اسلام آباد کے انسٹیوٹ آف سٹریٹجک سسٹڈیز میں امریکہ کے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ تعلقات اور 2014 کے بعد
سکیورٹی کی منتقلی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کیری لوگر برمن ایکٹ کے تحت پچھلے تین برسوں کے دوران پاکستان کو تین ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم دے چکا ہے جبکہ پاکستان کے
سیکیورٹی کے اداروں جدید آلات اور تربیت کی فراہمی پر ایک ارب سالانہ کی
ادائیگی کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ شدت پسندی کے خلاف لڑائی کی مد میں پچھلے سال کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایک اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2001 سے لے کر اب تک پچھلے 12 برسوں میں کوالیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکہ پاکستان کو 10 ارب ڈالر کی رقم دے چکا ہے۔