Wednesday, January 23, 2013

تیونس میں اسلام پسندوں کو شکست دینے کے لئے سیکولر عناصر کا اتحاد

تیونس میں سیکولر اور لبرل  جماعتیں اسلام پسندوں کو  آئند انتخاب میں شکست دینے کے لئے نئی انتخابی صف بندی میں مصروف ہیں۔

عرب زرائع ابلاغ کے مطابق موجودہ حکمران جماعت نہضت اسلامی کے خلاف بننے والے نئے اتحاد میں سابق امریت کے دور کے وزیر اعظم قائد السبسی کی جماعت 'حزب نداء' می الجریبی کی جمہوری پارٹی اور حزب المسار نمایاں ہیں۔ جو ملک میں جمہوریت، خواتین حقوق کے حوالے سے یکساں موقف رکھتی ہیں۔

نئے اتحاد میں شامل جماعتوں کا خیال ہے کہ ماضی میں ان کے آپس کے انتشار کا فائدہ اسلامی قوتوں نے اٹھایا جہنوں نے اقتدار میں آکر ملک کی لبرل بنیادوں کو بقول انکے سخت نقصان پہنچایا ہے۔ لیکن اب سیاسی اتحاد آنے والے انتخابات میں اسلامی جماعت نہضت اسلامی کو شکست دینے کا خواہاں ہیں۔

تیونس میں اسلام پسند حکمران جماعت نہضت اسلامی قانون ساز اسمبلی سے انقلاب کو تحفظ دلانے کے لئے ایک قانون منظور کرانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن حلقوں کا خیال ہے کہ اس قانون کی منظوری سے سابق وزیر اعظم کی جماعت ’’حزب نداء‘‘  سیاسی منظر نامے سے ہٹنے پر مجبور ہو جائے گی۔