ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر بم دھماکے میں 2 محافظ مارے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ترکی کے این ٹی وی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انقرہ کے وسطی علاقے چانکیہ میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر بم پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا جس امریکی سفارتخانے سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس علاقے میں دوسرے ممالک کے سفارت خانے اور اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔
این ٹی وی کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ویزاسیکشن کے داخلی راستے کے نزدیک ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس زوردار دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیاں وہاں پہنچنا شروع ہوگئیں۔ ترک میڈیا کی اطلاع کے مطابق دھماکے کے بعد امریکی سفارت خانے کے بغلی داخلی دروازے سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
فوری طور پر کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی تاہم مبصرین کا خیال ہے کہ یہ ممکناً طور پر شام میں ہونے والی امریکی مداخلت کا ردعمل ہو سکتا ہے۔