مصر میں سیکولر اپوزیشن کے ارکان نے اسلام پسندوں کی حکومت کے خاتمے کے لئے احتجاجی مظاہرے کرنے کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔

احتجاج کے پروگرام کے دوران سیکولر جماعت کے
یوتھ فرنٹ کے عہدیداروں نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ اب صدارتی محل کی جانب مارچ کریں گے۔
سیکولر جماعت کے عہدے داران کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف یوتھ فرنٹ کا ایوان صدارت کی جانب مارچ کا مقصد سیاسی حکومت کو گرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں خون خرابے کے ذمہ دار صدر محمد مرسی ہیں۔
یاد رہے کہ مصر میں انتخابات میں عوام کی مسترد کردہ سیکولر تنظیموں نے اس وقت احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے جب ملک میں جاری بحران کے خاتمے کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔