عرا ق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش کار بم دھماکے اور مسلح افراد کی فائرنگ سے 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب زرائع ابلاغ نے عراقی پولیس جنرل کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی شہر کرکوک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش کار بم دھماکا کیا گیا جس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 35 افراد مارے گئے جبکہ 70 زخمی ہوگئے ہیں۔
عراقی پولیس کے سربراہ نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ حملہ آور پولیس کے کمپاونڈ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن پولیس نے بر وقت کاروئی کرکے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائیٹر نے بتایا ہے کہ حملہ اور پولیس کے وردی میں ملبوس تھے۔ تاہم کسی گروپ نے ابھی تک حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔