Friday, February 1, 2013

نائیجیریا ڈرون طیاروں کیلئے اڈے کی اجازت دینے پر تیار ہو گیا


 نائیجیریا نے امریکی ڈرون طیاروں کیلئے ایئربیس بنانے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق نائیجیریا میں وزیر دفاع ’کارید جوامادو‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ہمیں ایئربیس یا طیاروں کی شکل میں امریکہ سے القاعدہ کی مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے کوئی معاونت مل رہی ہے تو ہم اس سے منہ نہیں موڑیں گے۔

 تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس ائیر بیس کی تیاری اور اس سے متعلقہ دیگر معملات کے بارے میں نائجیریا اور امریکہ کیساتھ کوئی باظابطہ معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔