Friday, February 1, 2013

شام کے کیمیائی ہتھیار اسلام پسندوں کے ہاتھ لگنے کے ڈر سے اسرائیل میں گیس ماسک کی خریداری

شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر اسلام پسندوں کے ہاتھ لگنے کے خطرات کے باعث اسرائیل میں گیس ماسکس کی خریداری میں اضافہ ہو گیا ہے۔

برطانوی خبرساں ادارے نے اسرائیل کی پوسٹل سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں گیس ماسکس کی خریداری کے لئے یومیہ آرڈرز 200 سے بڑھ کر 500 تک پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیل کے مقامی خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ ملک کے بعض شہروں میں گیس ماسک کی طلب میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

 اسرائیل میں ایٹمی، بیالوجیکل اور کیمیائی حملوں سے تحفظ کے لئے کٹس کی تقسیم کا سلسلہ 1991ء سے جاری ہے۔ مغربی ممالک نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر اسلام پسند گروپس کے ہاتھ        آ سکتے ہیں۔  جس کے بعد اسرائیلی شہریوں نے ممکنہ حملے سے بچاؤ کیلئے گیس ماسکس کی خریداری شروع کر دی ہے۔