Friday, February 1, 2013

امريکا مالی میں جارح افواج کو ٹرانسپورٹ، فضا ميں ايندھن بھرنے اور جاسوسی کی معاونت دے رہا ہے

امريکا مالی میں جارح  فرانسيسی فوجيوں کی مدد کے لئے ٹرانسپورٹ اور فضا ميں ايندھن بھرنے والے طيارے اور جاسوسی کی اطلاعات فراہم کر رہا ہے۔ 

مالی کی فوج کو تربيت دينے والا ايک امريکی فوجیامریکہ کے ’افريقہ اوقيانوسی مرکز‘ کے ڈائریکٹر پيٹر فيم  نے جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ مالی کے مسلمانوں پر حملہ کرنے والی بین لاقوامی فوج میں شامل چاڈ اور ٹوگو سمیت دیگر ممالک کے فوجیوں کیلئے فضائی ٹرانسپورٹ کی سہولت  کے علاوہ  فضا میں ایندھن بھرنے والے طیاروں اور جاسوسی اطلاعات کی فراہمی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکہ اب تک ٹوگو کے 700 سے زائد جبکہ چاڈ کے 2 ہزار فوجیوں کو مالی پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ فرانسیسی فوج کے تعاون سے امریکی وزارت دفاع نے 17 پروازوں کے ذریعہ 391 ٹن سے زائد گولہ بارود اور 500 دیگر ممالک کے فوجی مالی منتقل کیے ہیں۔

 پيٹر فيم کا کہنا تھا کہ مالی شمالی اور مغربی افريقہ کے درميان ايک اہم رابطہ ہے۔ اس لئے وہ امريکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ايک اہم ہدف رہا ہے۔ 1990ء کے عشرے ہی ميں امريکی خصوصی دستوں نے مالی کی فوج کو تربيت دی تھی۔

’افريقہ اوقيانوسی مرکز‘ کے ڈائریکٹر نے ڈوئچے ويلے سے گفتگو کہا مالی اور شمالی افريقہ ميں القاعدہ کی شاخ سميت دوسرے دہشت گرد گروہ خاص طور پر فعال تھے۔ اس لئے کئی برسوں تک جاری رہنے والے امریکی تربيتی پروگرام ميں مالی کے خصوصی فوجی دستوں کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے گر سکھائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  امريکا اب علاقے کے دہشت گردوں کی نگرانی کے ليے شمال مغربی افريقہ ميں ڈراون طياروں کا ايک اڈہ قائم کر رہا ہے۔