Sunday, February 10, 2013

امریکی افواج افغانستان میں بچوں کو بڑے پیمانے پر قتل کر رہی ہیں

جنیوا میں قائم بچوں کے حقوق کے بارے میں قائم  اقوام متحدہ کی کمیٹی نے افغانستان میں امریکی فوج کےزمینی و فضائی حملوں میں بچوں کی بے تحاشا اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی کمیٹی ’کنونشن آن دی رائیٹس آف چلڈرن‘ کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات امریکی فوجیوں کی لاپروہی  اور طاقت کے بے دریغ استعمال‘ کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

کمیٹی نے اقوام  متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی فوج کو آبادیو پر فضائی حملوں اور طاقت کے بے دریغ استعمال سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ آئندہ اس نوعیت کے حملوں میں کوئی بے گناہ  بچہ یا شہری نہ مارا جائے۔

 امریکی محکمہ ِ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ رپورٹ ابھی تک نہیں دیکھی، لیکن وہ جلد اس کا جائزہ لیں گی۔