فرانس نے مالی میں جارحیت کے دوران اسلامی شرعیت نافذ کرنے والے سینکڑوں اسلام پسندوں کا قتل عام کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے فرانس کے وزیر دفاع ژاں ایوز لا ڈرائین کا کہنا ہے
کہ ان اسلام پسندوں کو فضائی حملوں اور فرانسیسی افواج کی براہ راست
کاروائیوں میں قتل کیا گیا ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مالی میں موجود فرانسیسی افواج کا انخلا مارچ سے شروع کیا جا سکتا ہے۔
فرانسیسی اخبار کو ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر تمام معملات منصوبے کے مطابق جاری رہے تو مالی میں موجود فرانسیسی افواج کی تعداد کم کر دینی چاہیے۔
اس سے پہلے فرانس کے وزیر دفاع ژاں ایوز لا ڈرائین نے کہا تھا کہ مالی کے شمال میں کدال کا علاقہ اب فرانسیسی فوج کے کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ چاڈ سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر افریقی فوجیوں کی مدد سے ایسا ممکن ہوا۔
واضح رہے کہ اس وقت مالی میں 3500 کے قریب فرانسیسی فوجی تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ چاڈ اور نائجر کے 2000 فوجی بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔