یمن میں اسلام پسند گروپ کے حملوں میں انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ سمیت 8 اہلکار مارے گئے ہیں۔
فرنسیسی خبر رساں ادارے ایے ایف پی کے مطابق یمن کے علاقے وبہ البعیدہ میں فوجی چیک پوسٹ پر اسلام پسند گروپ نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کاخدشہ ہے۔
ایک دوسرے واقعے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے موکالا شہر میں انٹیلی جنس چیف بریگیڈئیر جنرل علی احمد عبدالرزاق کو گولیاں مارکرقتل کردیا۔ حملہ آور واقعہ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یمن کی سرکاری سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے یہ حملے بین القوامی جہادی تنظیم القاعدہ نے کیے ہیں۔ یاد رہے کہ یمن میں صدر عبدالرب منصور ہادی کے اقتدار میں آنے کے بعد سیکورٹی فورسز پرحملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔