Tuesday, May 21, 2013

جمہوری نظام کی حقیقت اور اسلام سے اس کا تقابلی جائزہ ۔۔۔۔۔ اوریا مقبول جان

اوریا مقبول جان پاکستان کے معروف کالم نگار، صحافی، شاعر، دانشور، ادیب اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔  ان کے کالمز باقاعدگی کے ساتھ پاکستان کے معروف اردو اخبار روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ وہ اپنی شاعری اور منفرد انداز تحریر کے باعث کئی ادبی اعزازات حاصل کر چکے ہیں، انہیں 2004 میں پاکستان کے بہترین کالم نگار کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

 ایک اچھے لکھاری کے ساتھ ساتھ وہ ایک سینئر بیوروکریٹ بھی ہیں، ملک کے مختلف اضلاع میں بطور ڈپٹی کمشنر تعنات رہنے کے علاوہ دیگر کئی اہم اور اعلٰی عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں۔ وہ ملک میں رائج نظام حکومت کی خوبیوں اور خامیوں سے کامل آگاہی رکھنے کے علاوہ اس نظام کی تاریخ، اس کی ارتقائی عمل پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے اسلام آباد کی الفوذ اکیڈمی میں جمہوری نظام کے مضمرات اور اسلامی نظام سے اس کے تقابلی جائزے پر مبنی ایک پر مغر لیکچر ارشاد فرمایا ہے۔

امہ نیوز اس لیکچر کو افادے عامہ کے نقطہ نظر سے پیش کر رہا ہے۔ یہ لیکچر امہ نیوز کی سمعی اور بصری مواد کی تیاری کے حوالے سے جاری پروگرام کے سلسلے کی پہلی کاوش ہے۔ انشا اللہ بہت جلد اسے ایک باقاعدہ سلسلے کے طور پر جاری کیا جائے گا۔ احباب سے گزارش ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ افراد تک پہچانے میں اپنا کردار آدا کریں اور ہمیں اپنے قابلِ قدر مشوروں اور آراہ سے نوازیں تاکہ ہم اپنے کام میں بہتری پیدا کر سکیں۔
امۃ مسلمہ کی میڈیا کے میدان میں زبوں حالی کے پیش نظر امہ نیوز ایک ادنٰی کاوش اور پہلا قدم ہے۔
آپ کی دعاوں کے طلبگار،
ٹیم امہ نیوز
(لیکچر سننے کے لئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے)