Wednesday, August 7, 2013

ہزاروں مسلمانوں کا قاتل، بیروت کا قصائی ایریل شیرون واصل با جہنم ہو گیا۔

لبنان میں صابرہ اور شتیلا کے مہاجر کیمپوں میں ہزاروں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی قیادت کرنے والا صہونی دہشت گرد اور سابق اسرائیلی وزیر اعظم  ایریل شیرون 8 سال تک برین ہیمرج  کی ازیت میں مبتلا رہنے کے بعد واصل باجہنم ہو گیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے شیرون کو بچانے کیلیے کئی ملین ڈالر خرچ کیے لیکن اس کے باوجود وہ اسے بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل شدید ازیت میں مبتلاء ایریل شیرون کے علاج ہر سال 440 ملین ڈالر خرچ کرتا رہا ہے۔

 1928 میں جرمن پولش باپ اور روسی ماں کے یہاں جنم لینے والا جنگی مجرم اور بیروت کا قصائی کاخطاب پانے والے ایریل شیرون نے مارچ 2001 میں اسرائیل کے گیارھویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اسرائیل کے قیام کے وقت ایریل شیرون صہیونی الیگزینڈیا بریگیڈ میں پلاٹون کمانڈر کے طور پر کام کررہا تھا۔

بعد میں ایسے ایکٹورینک آف میجر کا رینک دے کر اسرائیلی اسپیشل فورسز کے یونٹ 101 میں تعینات کر دیا گیا۔ اس یونٹ کی اہمیت کا اندازہ یو لگایاجاسکتا ہے کہ یونٹ 101نے نہ صرف فلسطینیوں کے خلاف زبردست اور بے رحمانہ کارروائیاں کیں بلکہ پڑوسی عرب ریاستوں مثلاً مصر اور اردن کے خلاف بھی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اس یونٹ کی سب سے زیادہ شرانگیز اور ظالمانہ کارروائی میں مغربی کنارے کے گائوں (Qibya) کے غیر مسلح  60 فلسطینیوں کا قتل عام بھی شامل ہے۔

 1956کی نہر سوئیز کی جنگ کے دوران ایریل شیرون نے 202 ویں بریگیڈ کی کمان کی اور صحرائے سینا میں متلاپاس میں تعنات رہا۔ اس پر کئی بار الزام عاید کیا کہ وہ احمقانہ پن کی حد تک دشمنوں کے خلاف کارروائی کیا کرتا تھا۔ 1962 میں ایریل شیرون کو میجر جنرل بنا دیا گیا۔

 1982 میں جنگ لبنان کے دوران ایریل شیرون اسرائیل کا وزیر دفاع تھا۔ اس دوران صابرہ اور شتیلا مہاجر کیمپوں میں فلسطینوں کا قتل عام کیا گیا جس کا ذمہ دار ایریل شیرون کو قرار دیا گیا۔ صابرہ میں  460 اور شتیلا میں ساڑھے تین ہزار فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں اور لبنان کی عیسائی ملیشیا نے بے دردی سے شہید کیا۔

شیرون نےہی اسرئیلی فوج کو پی ایل او کے جنگجوئوں کو علاقے سے نکالنے کے لئے صابرہ اور شتیلا کے مہاجر  کیمپوں میں بھیجا تھا ایریل شیرون براہ راست اسٹریٹیجک اسپورٹ کے لئے لبنانی سرحد پر موجود رہ کر اس آپریشن کی کمانڈ کر رہا تھا۔