Friday, July 7, 2017

مصر میں فوجی کیمپ پرمسلح جنگجوؤں حملے میں کرنل سمیت 10 فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے

مصری حکام کے مطابق جزیرہ نما سینا   ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری اپنی گاڑی چوکی سے ٹکرادی جس کے بعد درجنوں نقاب پوش مسلح جنگجووں نے فوجی مرکز پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

حملے میں مصری فوج کے  10 اہلکار ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں مصری فوج کے اسپیشل یونٹ کا ایک اعلیٰ افسر کرنل احمد المنسی بھی شامل ہے۔
تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔  مصر میں منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد امریکی اور سعودی حمایت سے برسراقتدار آنے والے جنرل سیسی کی جانب سے اسرائیل نواز پالیسیوں کے کے نتیجے میں اس علاقے میں مسلح مزاحمت کاروں  کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک  حملوں میں مصری سکیورٹی اداروں کے سیکڑوں اہلکاروں مارے جاچکے ہیں۔
 مصر کے فوجی صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے جس کے بعد فوج کو وسیع اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔ فوج ان اختیارات کو مصری کی جمہوری قوتوں کو کچلنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔