Sunday, July 9, 2017

برہان مظفر وانی کی پہلی برسی آزاد کشمیر میں سرکاری سطع پر منائی گئی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، مواصلاتی بریک ڈاون ،حریت قیادت نظر بند و گرفتار


لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اوردنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے ہفتے کوکشمیری حریت پسند کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی اس تجدید عہد کے طور پر منائی کہ حق کود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
Image result for   برھان وانی
 آزاد کشمیر میں شہید کمانڈر کی برسی سرکاری طور پر منائی گئی ،احتجاجی دیلیاں اور مظاہرئے ہوئے ،دن کا آغاز کشمیر میں تحریک آزادی کی کامیابی اورشہدا کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ حریت پسند قیادت کی اپیل پر مکمل ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ برھان کی پہلی برسی کے موقع پر کشمیری حریت پسند رہنماں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر ہفتہ کو ہڑتال کی کال دی تھی۔ حریت قیادت کے اس اعلان کے بعد کشمیر کی بھارت نواز انتظامیہ نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کرنے کے علاوہ سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو منقطع کردیا،مقبوضہ کشمیر میں ریل سروس، ہندووں کی امرناتھ یاترا بھی معطل کر دی گئی ۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی، ظفر اکبربٹ، مختار وازہ اور دیگر کو احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے گھروں اور جیلوں میں نظربند رہے ۔ جبکہ غیر اعلانیہ کر فیو لگا دیا تھا۔ اس کے باوجود برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر وادی میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی پہلی برسی پر سری نگر، قصبہ ترال اور دیگر کئی حساس قصبوں و علاقوں میں اعلانیہ وغیر اعلانیہ کرفیو جیسی بند شیں اور پابندیاں عا ئد رہیں۔ کرفیو کے باوجود ترال میں مظاہرے فورسز سے جھڑپیں،اس دوران شمال وجنوب میں کئی مقامات پر نوجوانوں نے مشتعل ہو کر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس و فورسز نے مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے ٹیر گیس اور پاؤا شلنگ کے علاوہ پیلٹ بندوقوں کا بھی استعمال کیا،جھڑپوں میں کئی اہلکاروں سمیت متعددافراد زخمی ہوئے ۔ پوری وادی میں جمعرات کوشام دیرگئے سے ہی مواصلاتی بریک ڈاؤن جاری ہے ۔شہر سری نگر کے5پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں پابندیاں اور بندشیں عائد رہیں ۔نوہٹہ ،ایم آر گنج ،صفاکدل ،خانیار اور رعناواری پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں اعلانیہ کرفیو جیسی پابندیاں اور بندشیں عائد رہیں ۔شہر خاص میں مسلسل تیسرے ہفتے تاریخی جا مع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔شہر خاص کے پانچ پولیس تھا نوں میں پابندیاں اور بندشیں عائد رہنے سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ۔ ۔شمال وجنوب کے حساس قصبوں جن میں پلوامہ ،ترال ،اونتی پورہ ،اسلام آباد ،شوپیان ،کولگام ،ریڈ ونی ،کھڈونی ،سوپور ،بارہمولہ ،ہندوارہ ،کپوارہ ،بانڈی پورہ ،سمبل ،حاجن وغیرہ شامل ہیں ،میں فورسز کے ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔مظفر آباد میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے تعاون سے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں برہان مظفر وانی کے کردار کے عنوان سے طلبا کے درمیان ایک تقریری مقابلہ ہواجبکہ مظفر آباد میں برھان وانی کانفرنس ہوئی ، تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز پر ریلیاں نکالی گئیں۔