Sunday, July 9, 2017

آذربائیجان اور آرمینیا کی فائر بندی لائن پر کشیدگی میں اضافہ

آذربائیجان اور آرمینیا کی فائر بندی کی لائن پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔
آذربائیجان اور آرمینیا کی فائر بندی لائن پر کشیدگی میں اضافہ
 آذربائیجان  کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آرمینی فوج کے حملوں سے  آذربائیجان کے شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ آرمینی فوج بڑے پیمانے پر حملوں  کی تیاری کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے سرحد پار جمع ہونے والے  آرمینی دستوں پر حملے کیے گئے  ہیں ۔  دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی کی لائن کے فضولی اورہوجا وینٹ  کے علاقے پر حملے کی تیاریاں کرنے والے آرمینی فوجی  دستوں پر حملوں کے نتیجے میں متعدد آرمینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔
  دریں اثناء پہاڑی "قاراباغ" کے علاقے میں پیش آنے والے واقعات  اور نئے حملوں کا فوری طور پر جواب دینے  کے لیے آذربائیجان   کی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آرمینی فوج نے جن علاقوں سے حملے کیے ہیں انھیں تباہ کر دیا گیا ہے  اور دشمن کو جانی نقصان   بھی  ہوا  ہے ۔
یاد رہے کہ نگورو کاراباغ کے علاقے میں دونوں ممالک اس سے قبل ایک بڑی جنگ بھی لڑ چکے ہیں۔