Sunday, July 9, 2017

تُرکی میں کرد علیحدگی پسند تنظیم PKK کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 2 فوجیوں سمیت 6 افراد جانحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔۔

ترکی کے ضلع بتلیس کی تحصیل خزاں میں علیحدگی پسند  تنظیم PKK  کی  بچھائی بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں 2 تُرک فوجی جابحق جبکہ ایک شہری شدید زخمی ہو گیا ہے۔
ترکی: PKK کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ 2 فوجی شہید ایک شہری زخمی
اطلاع کے مطابق فوجیوں کی گاڑی' حازرو دیرےسی' کے مقام سے گزر رہی تھی کہ جب PKK  کی  بچھائی گئی بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔  بارودی سرنگ اڑانے کے بعد  فائرنگ فوجیوں پر فائرنگ کی گئی، حملہ آوروں اور فوجیوں کے درمیان خاصی دیر تت  جھڑپ جاری رہی۔ واقعے میں 2 فوجی شہید جبکہ گاڑی میں موجود ایک شہری شدید زخمی ہو گیا ہے۔ تُرک حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کروا دیا  گیا ہے۔
ایک دوسری واقعے میں ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیک اووا میں بھی PKK کے جنگجہوں نے  ایک ہیوی ایکوپمنٹ لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا۔ اس  حملے میں 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔